ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوئی بھی بچہ پولیوکی خوراک کے بغیر نہ رہے:ثالنی رجنیش

کوئی بھی بچہ پولیوکی خوراک کے بغیر نہ رہے:ثالنی رجنیش

Mon, 03 Apr 2017 11:13:24    S.O. News Service

بنگلورو۔2؍اپریل(ایس او نیوز) محکمہ صحت وخاندانی بہبود کی پرنسپل سکریٹری شالنی رجنیش نے کہا کہ محکمہ کا مقصد کوئی بھی بچہ پلس پولیو خوراک کے بغیر نہ رہے۔ اس سلسلے میں دو مرحلوں میں پلس پولیس خوراک دینے کا منصوبہ بنایاگیاہے۔ وزیراعلیٰ کے سرکاری رہائشی دفتر کرشنا میں وزیراعلیٰ سدارامیا نے ایک بچہ کو خوراک دے کر پلس پولیس پروگرام کے پہلے مرحلہ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے شالنی رجنیش نے کہا کہ اس پروگرام کا دوسرا مرحلہ30؍اپریل کو ہوگا۔ اس پروگرام کے لئے محکمہ کے افسران اور ملازمین کو خصوصی تربیت بھی دے گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ ملازمین گھر گھر پہنچ کر5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو خوراک دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک سے پولیوکے مکمل خاتمہ کے لئے ہرسال پلس پولیو پروگرام کا انعقادکیاجاتا ہے۔ تاکہ پولیو سے پاک ملک بن سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں1.17لاکھ بچوں کو پولیس کی خوراک دینے کا نشانہ مقررکیاگیاہے۔ اس کے لئے شہر بھر میں پولیو خوراک دینے کے 479بوتھس قائم کئے گئے ہیں۔28ٹرانسزسٹ اور16موبائل وینوں کے ذریعہ بچوں کو خوراک دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں کے علاوہ کمیونٹی ہال، پرائمری ہیلتھ سنٹرز، اسکولس،آنگن واڑی، مرکز میں بھی خوراک دینے کا انتظام کیاگیاہے۔ اس کے علاوہ بس اسٹانڈوں،مارکیٹس،ریلوے اسٹیشنوں،مذہبی عبادت گاہوں میں بھی خوراک دینے کے بوتھس قائم کئے گئے، جہاں والدین اپنے بچوں کے ساتھ پہنچ کر پولیو خوراک دوائی۔ انہوں نے بتایا کہ خوراک دینے کے لئے1916کارکنان کو مقرر کیاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں خوراک دینے کے32.617بوتھس قائم کرکے51.732ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن میں جملہ ایک لاکھ3ہزار464کارکنان کو مقررکیاگیاہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور بھی موجود تھے۔ اس افتتاحی پروگرام سے وزیر برائے صحت رمیش کمار غیر حاضررہے۔وزیر موصوف گنڈل پیٹ اور ننجنگڈھ ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔


Share: